12 جولائی، 2016، 2:06 PM

کشمیر میں چوتھے روز بھی کرفیو نافذ

کشمیر میں چوتھے روز بھی کرفیو نافذ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد32 ہوگئی ہے جبکہ وادی میں چوتھے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد32 ہوگئی ہے جبکہ وادی میں چوتھے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ حزب المجاہیدن کے کمانڈردبرہان مظفروانی کی ہلاکت کے بعد کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے مقامی انتظامیہ نے مظاہروں کو روکنے کے لئے کرفیو لگا رکھا ہے۔ حریت قیادت سیدعلی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اوریاسین ملک اور آغا سید حسن موسوی نے مشترکہ بیان میں مزید دوروزہ ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔ حریت رہنماؤں نے مقامی انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس  نے نہتے نوجوانوں کو مارنے کاسلسلہ بند نہ کیا تو حالات کی ذمہ داری اس پر عائد ہوگي۔

News ID 1865443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha